لاہور میں سموگ کی شدت، آلودہ ترین شہر قرار

03:10 PM, 17 Oct, 2025

لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح شدت اختیار کر گئی ہے اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈکس (AQI) 290 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔

بھارتی شہر دہلی، جو عام طور پر آلودگی کے حوالے سے سب سے زیادہ خبروں میں رہتا ہے، اس وقت دوسرے نمبر پر ہے جہاں اے کیو آئی 219 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہریوں کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں