لاہور پولیس کی ہڑتال کی کال پر سخت وارننگ، قانون شکنی پر فوری کارروائی ہوگی

03:14 PM, 17 Oct, 2025

لاہور پولیس نے ہڑتال کی کال پر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سڑکیں، دکانیں یا ٹرانسپورٹ بند کروانے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پورے صوبے کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں