شہر میں جرائم پیشہ افراد بے لگام، 24 گھنٹوں میں 282 وارداتیں رپورٹ

05:57 PM, 17 Oct, 2025

لاہور:شہر میں جرائم پیشہ عناصر کا پول کھل گیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف نوعیت کے 282 جرائم کی وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ چوروں نے چار گھروں سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے پانچ افراد کو نشانہ بنا کر لاکھوں روپے اور موبائل فون چھین لیے۔

اسی طرح جھپٹا ماروں نے سات شہریوں کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی، جس کی وجہ سے شہریوں کی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں