مذہبی جماعت کی احتجاج کی کال ناکام، شہر بھر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ

06:05 PM, 17 Oct, 2025

لاہور:مذہبی جماعت کی ہڑتال اور احتجاج کی کال ناکام ہو گئی، شہر بھر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں اور انہوں نے شاہدرہ، داتا دربار، محمود بوٹی، مال روڈ اور جیل روڈ پر سیکورٹی کا خود جائزہ لیا۔

فیصل کامران نے کہا کہ شہر بھر میں کاروباری اور عوامی مقامات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن طریقے سے زندگی گزاریں اور پولیس کے تعاون کو جاری رکھیں۔

مزیدخبریں