موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی امراض میں اضافہ، شہری ملیریا، ڈینگی، نزلہ، زکام اور ٹائیفائیڈ کی لپیٹ میں

06:15 PM, 17 Oct, 2025

لاہور:موسم کی تبدیلی کے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں موسمی امراض میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ شہری ملیریا، ڈینگی، نزلہ، زکام اور ٹائیفائیڈ کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں، جس سے صحت عامہ کے ادارے بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، کھلے پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور ذاتی حفظان صحت کے اقدامات لازمی اپنائیں تاکہ ان بیماریوں سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں