لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں بسنت کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بسنت کے دوران دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ پتنگوں اور ڈور پر بار کوڈ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی تاکہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ بسنت میلہ صرف دو روز، ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہوگا۔
مزید براں، اندرون شہر محدود بسنت کی سفارشات حکومت کو پیش کر دی گئی ہیں، جس کا مقصد نظم و ضبط اور عوامی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ ثقافتی سرگرمیوں کی آبیاری بھی کی جائے گی تاکہ بسنت کا تہوار بھرپور طریقے سے منایا جا سکے۔