لاہور میں سیلاب سے شدید نقصان، 82 ہزار سے زائد افراد متاثر

03:14 PM, 17 Sep, 2025

لاہور: لاہور میں حالیہ سیلاب نے پانچ تحصیلوں کے 26 موضع جات کو شدید متاثر کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان تحصیل راوی میں ہوا جہاں 9 موضع جات متاثر ہوئے۔ دیگر تحصیلوں میں تحصیل سٹی کے 4، علامہ اقبال کے 5، رائیونڈ کے 7 اور تحصیل واہگہ کے ایک موضع کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 82 ہزار 952 افراد سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں شدید پانی کھڑا ہونے اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے نیو نیوز لاہور کے نمائندہ عبدالوہاب شاہد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں