وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اُچ شریف پہنچ گئیں، سیلاب متاثرین سے ملاقات

03:15 PM, 17 Sep, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اُچ شریف پہنچ گئیں جہاں وہ بھلہ جھلان حفاظتی بند کا دورہ کر رہی ہیں۔ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے دُکھ درد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کی مکمل معاونت کرے گی اور جلد از جلد صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزیدخبریں