لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں علی الصبح ناکہ بندیاں کرتے ہوئے 27 ہزار لیٹر جعلی اور مضر صحت دودھ تلف کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، 48 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور لاہور آنے والے دودھ کو موقع پر جدید ترین لیکٹوسکین مشین سے ٹیسٹ کیا گیا۔ اس دوران 6 سپلائرز کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اس سخت کارروائی کا مقصد شہریوں کو معیاری اور محفوظ دودھ فراہم کرنا ہے۔