سی ایم پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں تیزی

03:23 PM, 17 Sep, 2025

لاہور: سی ایم پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق، گزشتہ 8 ماہ میں ای بائیکس کی تعداد 1248 تک پہنچ گئی ہے۔صرف اگست 2025 میں ریکارڈ 755 نئی ای بائیکس رجسٹر ہوئیں، جو ماحول دوست اور صاف ستھری ٹرانسپورٹ کی جانب عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظہر ہے۔

اس پروگرام کے تحت سالانہ ہزاروں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے، جو پنجاب کی ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں