پنجاب حکومت کا سیلاب سے بچاؤ کے لیے 64 ارب روپے کے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ

03:30 PM, 17 Sep, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے ایک اہم منصوبہ، جلالپور اریگیشن پراجیکٹ، مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 64 ارب 42 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے۔

حکومت نے اس منصوبے کی منظوری کے لیے اسے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کو ارسال کر دیا ہے۔ جلالپور اریگیشن پراجیکٹ دسمبر 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے مکمل ہونے پر ایک لاکھ 68 ہزار 601 ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی، جو نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ کرے گا بلکہ سیلاب کے دوران پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں