پنجاب میں پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز، پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی

03:38 PM, 17 Sep, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سکیم کے پہلے مرحلے میں کل 1100 الیکٹرک گاڑیاں سکیم کے تحت فراہم کی جائیں گی۔ گاڑیاں پانچ سال کی آسان اقساط پر بلا سود دی جائیں گی، تاکہ ٹیکسی ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔

درخواست گزاروں کے لیے آن لائن پورٹل بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں وہ آسانی سے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ سکیم ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں