پنجاب حکومت کا پالتو طوطوں کے لیے سخت قانون

03:56 PM, 17 Sep, 2025

لاہور:پنجاب حکومت نے پالتو طوطے رکھنے کے حوالے سے نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔ اب الیکزینڈرائن، روز رنگڈ، سلیٹی ہیڈڈ اور پلم ہیڈڈ طوطوں کی رجسٹریشن ضروری ہو گی۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق، ہر طوطے کی رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

قانون کے تحت طوطے پالنے والوں کو چھوٹے اور بڑے بریڈرز کی علیحدہ کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ بہتر نظم و نسق ممکن ہو۔ علاوہ ازیں، طوطے صرف ایسے ڈیلرز کو فروخت کیے جا سکیں گے جو لائسنس یافتہ ہوں گے، جس سے غیر قانونی خرید و فروخت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ اقدام جنگلی حیات کے تحفظ اور پالتو جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی طرف پنجاب حکومت کی سنجیدہ کوشش ہے۔

مزیدخبریں