یوکوہاما، جاپان : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے جدید شہری ترقیاتی ماڈلز اور ماحولیات کی بہتری کے تجربات سے سیکھ کر پنجاب میں انہیں اپنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یوکوہاما کے دورے کے دوران جاپان کی ترقی یافتہ شہری منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیل سے جانکاری حاصل کی۔
دونوں طرف سے "سٹی ٹو سٹی" تعاون کا معاہدہ بھی ہوا ہے جس کا مقصد ماحول کی حفاظت اور شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سڑکیں اور عمارتیں جاپان کی طرح جدید اور معیاری بنائی جائیں گی۔
روڈا اور یوکوہاما کے درمیان بھی تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت ہوئی، اور لاہور سے اسلام آباد تک تیز رفتار ٹرین اور ریلوے کے اپ گریڈیشن میں جاپان کے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ، مریم نواز نے جاپان کی جدید چیئر لفٹ اور ایئر کیبن پروجیکٹس کا بھی معائنہ کیا۔ یوکوہاما کو ایشیا کا سب سے ماحولیاتی طور پر بہتر شہر قرار دیا گیا ہے۔