این اے 129 ضمنی انتخابات: پارٹی ٹکٹ کے تعین میں تاخیر، امیدوار بے چینی کا شکار

05:16 PM, 18 Aug, 2025

لاہور: این اے 129 کے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ کے متوقع امیدوار تذبذب کا شکار ہیں اور انتظار کی سولی پر لٹک گئے ہیں۔

نمائندہ  لاہور رنگ  کے مطا بق  پارٹی کی جانب سے حافظ میاں محمد نعمان، مہر اشتیاق احمد، اور رانا مشہود احمد خان کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، تاہم تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو 23 اگست تک پارٹی ٹکٹ جمع کرانا ضروری ہے، جس کی وجہ سے امیدواروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پارٹی کے فیصلے کا انتظار جاری ہے۔

مزیدخبریں