لاہور :لاہور میں رات گئے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے شہر میں حبس اور شدید گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ادھر شہریوں نے رات کی ٹھنڈی ہواؤں کو گرمی سے ریلیف قرار دیتے ہوئے موسم کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔