لاہور کے شہریوں کے لیے خوشخبری، مارچ 2026 سے ٹرام سروس کا آغاز ہوگا

گوجرانوالہ میں میٹرو منصوبے کا سنگِ بنیاد ستمبر میں رکھا جائے گا،فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ اکتوبر کے آخر میں کی جائے گی:وزیر ٹرانسپورٹ

10:18 PM, 18 Aug, 2025

لاہور : پنجاب حکومت نے لاہور میں جدید ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق یہ سروس آئندہ سال مارچ 2026 سے ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک چلائی جائے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرام کا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور اب اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ ٹرام منصوبے پر 30 لاکھ ڈالرکا تخمینہ ہے۔
بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں میٹرو منصوبے کا سنگِ بنیاد ستمبر میں رکھا جائے گا،فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ اکتوبر کے آخر میں کی جائے گی۔

ان دونوں منصوبوں سے تقریباً 2 لاکھ 96 ہزار افراد روزانہ سفر کریں گے، جو معیاری اور سستی ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں۔ حکومت اگلے چند ماہ میں 1100 الیکٹرک بسیں بھی فلیٹ میں شامل کرنے جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں