لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخ کا اعلان، 12 سے 14 مارچ تک تین روزہ جشن ہوگا

02:41 PM, 18 Aug, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین روزہ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ کو منائی جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مارچ میں لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت اور تہوار کا مرکز بنے گا۔ بسنت کے دوران موسیقی، ثقافتی سرگرمیوں اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی بسنت میں شرکت کے لیے لاہور آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی آمد کی منتظر رہیں گی۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا، "میں انتظار کروں گی، لاہور انتظار کرے گا، پاکستان آپ کا انتظار کرے گا۔"

مزیدخبریں