پنجاب حکومت کا "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام میں رعایتی سہولتوں کا اعلان

03:23 PM, 18 Dec, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کے تحت بلاسود قرض کے مستفید افراد کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اور قرض کی واپسی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ 10 سالہ قرض کو 3 سے 6 سال میں وقت سے پہلے واپس کرنے والے افراد اور معذور یا وفات کی صورت میں مستفید ہونے والوں کو 20 فیصد تک رعایت دی جائے۔ ڈی جی پھاٹا نے ایس او پیز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، تاکہ یہ سہولتیں مستفید افراد کو پیش کی جا سکیں اور مزید لوگوں کو اپنے گھر بنانے میں مدد دی جا سکے۔

مزیدخبریں