پنجاب میں صحت کے اہم پروگرامز پر اجلاس، چیف منسٹرز ہارٹ، ڈائیلسز اور ٹرانسپلانٹ پروگرامز کا جائزہ

04:12 PM, 18 Dec, 2025

لاہور: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی۔ اجلاس میں صحت کے شعبے کے مختلف اہم پروگرامز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر عدنان خان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان اور چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی موجود تھے۔

شرکاء میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی، ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، فاطمہ نورین اور دیگر افسران شامل تھے۔

اجلاس میں خاص طور پر تین اہم پروگرامز 

چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام
چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام
چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام

کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ان پروگرامز کی پیشرفت، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی تاکہ صحت کے شعبے میں خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں