لاہور میں بسنت پر سخت کنٹرول، پتنگ اور ڈور بنانے کے لیے رجسٹریشن لازم قرار

04:13 PM, 18 Dec, 2025

لاہور: بسنت کے موقع پر شہر میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت پتنگ اور ڈور کی تیاری و فروخت پر نئے قواعد نافذ کر دیے گئے ہیں۔ اب لاہور میں بسنت کے لیے صرف رجسٹرڈ افراد ہی پتنگ اور ڈور بنا سکیں گے، جبکہ ہر شخص کو پتنگ یا ڈور بنانے یا بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، فروخت کنندگان کا انتخاب صرف رجسٹریشن کے بعد کیا جائے گا اور عام دکانوں پر پتنگ اور ڈور کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں