آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس، ٹریفک قوانین اور سکیورٹی امور کا جائزہ 

04:22 PM, 18 Dec, 2025


لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں پیش رفت اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے نئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، کیسز کی چالاننگ، روڈ سرٹیفیکیٹس کی تکمیل اور کالعدم تنظیموں کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس کے علاوہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈائریکٹوز پر عملدرآمد، چینی ماہرین کی سکیورٹی اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں