لاہور میں فوڈ اتھارٹی کا جعلساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، ملزم گرفتار

04:23 PM, 18 Dec, 2025

لاہور: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آمنہ رفیق کی قیادت میں لاہور میں جعلساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران شاہدرہ، گجومتہ اور رائیونڈ روڈ پر کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں ایک ڈیری شاپ بند کر کے 2 مقدمات درج کروا دیے گئے اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران 600 لیٹر فروخت کے لیے تیار دودھ تلف کیا گیا، جبکہ 500 کلو پاؤڈر، خالی پاؤڈر بیگ، فریزر، وزن کانٹا اور دیگر آلات ضبط کر لیے گئے۔

مزیدخبریں