لاہور: غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 89 املاک سربمہر

08:50 PM, 18 Feb, 2026

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کس دیا ہے۔ ایل ڈی اے کی ٹیموں نے شہر کے مختلف کنٹرولڈ ایریاز میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 89 املاک کو سیل کر دیا ہے۔ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے ڈائریکٹر جنرل (DG) کی خصوصی ہدایات پر مختلف زونز میں گرینڈ آپریشن کیا۔
    متعدد عمارتوں کو کمرشلائزیشن فیس جمع نہ کروانے اور غیر قانونی طور پر تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے پر سربمہر کیا گیا۔کئی املاک ایسی تھیں جہاں منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر تعمیرات کی گئی تھیں۔
یہ کارروائیاں جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، گلبدین اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئیں جہاں رہائشی پلاٹوں کا غیر قانونی تجارتی استعمال عروج پر تھا۔

مزیدخبریں