لاہور میں فضائی آلودگی بڑھی، سموگ کنٹرول اقدامات تیز

12:20 PM, 18 Jan, 2026

لاہور :لاہور میں فضائی معیار (AQI) بھارت سے آنے والی آلودہ ہوا کے باعث خراب ہو گیا ہے، جبکہ مقامی سطح پر فضائی آلودگی نسبتا قابو میں ہے۔ ماہرین کے مطابق سرحد پار سے آنے والی سموگ شہر کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سموگ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور ڈرون و سی سی ٹی وی کی مدد سے نگرانی جاری ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کے اخراج پر سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے اقدامات میں تعاون کریں تاکہ سموگ کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی جا سکے اور شہریوں کی صحت کے لیے خطرات کم کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں