لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب آج جاتی امرا فارم ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے۔ جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمہ میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔
تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی ہے جبکہ ولیمہ میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ولیمہ کے موقع پر مہمانوں کی تواضع کے لیے خصوصی مینو ترتیب دیا گیا ہے۔ کھانوں میں سٹارٹر کے طور پر سوپ شامل ہے، جبکہ چکن دمپورہ، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ، بشیر دارالماہی کی فش پیش کی جائے گی۔ اختتام پر دیسی گھی سے تیار کردہ گاجر کا حلوہ مہمانوں کی تواضع کا حصہ ہوگا۔
تقریب کے لیے جاتی امرا میں سکیورٹی اور انتظامی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مہمانوں کی آمد و رفت کو منظم رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔