لاہور میں ڈولفن سکواڈ کا سنڈے سپیشل آپریشن، 72 گرفتار، 57 ون ویلرز بھی پکڑے گئے

06:10 PM, 18 Jan, 2026

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے سنڈے سپیشل آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کی۔
نمائندہ لاہور رنگ   شاہد رضوی  کے مطابق  ترجمان ڈولفن سکواڈ کا کہناہے کہ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 72 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقوں سے 57 افراد ون ویلنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈولفن سکواڈ کے آپریشن جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں