لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں انتظامات کی وجہ سے نقصانات کم ہوئے۔ انہوں نے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئے بارشوں کے سپیل کے لیے فوری تیاریاں کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے انتظامی افسران کو کہا کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر بھی توجہ دی جائے۔