لاہور: ریلوے کوارٹرز میں چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق

08:49 PM, 18 Jul, 2025

لاہور:لاہور کے ریلوے کوارٹرز، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے قریب ریلوے روڈ کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گر گئی۔ یہ چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی، جو اچانک گرنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر فوری پہنچ گئی اور ملبے تلے سے دونوں افراد کو نکال کر میو ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت الطاف (50 سال) اور نور الفضا (4 سال) کے نام سے کی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری کارروائی کی بدولت امدادی کام مکمل کیا گیا، تاہم چھت گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں

مزیدخبریں