عید پر پردیسیوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی خیر نہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑے کریک ڈاؤن کا حکم

11:49 AM, 18 Mar, 2026

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیاروں کے پاس جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز (DCs) کو ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہونے کا حکم دیتے ہوئے درج ذیل ہدایات دی ہیں۔ عید کے سفر کے لیے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کو ہر صورت روکا جائے۔ مسافروں سے مقررہ سرکاری ریٹ سے ایک روپیہ بھی زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
 محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو دفاتر چھوڑ کر بس اڈوں پر خود موجود رہنے اور مسلسل چیکنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو فیلڈ میں فعال رہنا ہوگا تاکہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر مسافروں کا استحصال نہ کر سکے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف درج ذیل کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

مزیدخبریں