لاہور: ماڈل ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل سنچر گروپ گرفتار کرلیا، پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

02:41 PM, 18 Nov, 2025

لاہور: ماڈل ٹاؤن پولیس نے بہار کالونی کے علاقے سے موٹرسائیکل سنچر گروپ کے چند ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے چند روز قبل ماڈل ٹاؤن سرکلر روڈ پر ایک شہری سے واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کی تیاری اور کارروائی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

مزیدخبریں