لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ چار مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
کارروائیوں میں تقریباً 17.8 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مارکیٹ قیمت 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔