لاہور: امن و امان کے قیام کے لیے لاہور پولیس نے شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ فلیگ مارچ کی قیادت کی، جس میں ایلیٹ فورس، ڈولفن، پی آر او اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شریک تھے۔
فلیگ مارچ کی کارروائی چوک یتیم خانہ، اسکیم موڑ، دوبئی چوک، بھیکے وال موڑ، وحدت روڈ، کریم بلاک، ملتان روڈ، کھاڑک ناکہ، سبزہ زار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں انجام دی گئی۔ اس دوران ناکہ جات پر سخت چیکنگ کی گئی اور شہر کے حساس مقامات پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔