گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا لارنس کالج گھوڑا گلی کے بورڈ اجلاس کی صدارت، جدید تعلیم پر زور

02:49 PM, 18 Nov, 2025

مری: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ لارنس کالج گھوڑا گلی قدیم اور عالمی معیار کی تعلیمی درسگاہ ہے۔ ادارے سے فارغ التحصیل طلباء ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحثیت گورنر ادارے کی ترقی کے لیے جو بھی ضرورت ہوگی، وہ کریں گے۔

گورنر پنجاب نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو جدید خطوط پر استوار نظام تعلیم کی ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی طرف راغب کرنا ضروری ہے۔

لارنس کالج گھوڑا گلی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، پرنسپل نے گورنر کو ادارے کی کارکردگی اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گورنر نے مستقبل کے چیلنجز کے تناظر میں جامعات میں اے آئی کی تعلیم دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں