لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں فضائی آلودگی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

02:52 PM, 18 Nov, 2025

لاہور: لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح برقرار ہے، جو شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

ماحولیاتی ویب سائٹس کے مطابق لاہور دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 324 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضا انتہائی آلودہ ہے

فیصل آباد: AQI 400، سب سے زیادہ آلودہ
گوجرانوالہ: AQI 300
ملتان: AQI 265
ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال بڑھائیں تاکہ صحت کے خطرات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں