تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے آئی جی پنجاب کا اہم فیصلہ

10:04 PM, 18 Nov, 2025

لاہور: پنجاب پولیس کے آئی جی نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ تعلیمی اداروں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو روکنے کے لیے کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے۔

طلبہ کی حاضری کے لیے ڈیجیٹل کارڈز یا بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو رائج کیا جائے گا تاکہ حاضری کا درست ریکارڈ برقرار رکھا جا سکے۔ اس کے علاوہ، وزیٹرز کی شناخت، مکمل چیکنگ اور پاسز کے استعمال کو لازمی بنایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ اقدامات تعلیمی اداروں میں بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کسی بھی غیر متوقع واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں