لاہور میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ فضائی آلودگی میں اضافہ، شہر آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا  

12:52 PM, 18 Oct, 2025

لاہور:لاہور میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی فضائی آلودگی میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ آج لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس (AQI) مجموعی طور پر 270 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنا پر شہر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

موسم کی صورتحال کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جو معمول سے کچھ زیادہ ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں