لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام ریسٹورنٹس میں لکڑی اور کوئلے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت نے ریسٹورنٹ مالکان کو 15 دن کی مہلت دی ہے کہ وہ اپنے کچن اور باربی کیو ایریاز میں جدید "سکشن ہوڈز" نصب کریں تاکہ دھوئیں اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔
یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔