لاہور سمیت پنجاب بھر میں 80 نئے تھانے بنانے کا منصوبہ، آبادی اور کرائم کے پیش نظر پولیس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی کوشش

01:14 PM, 18 Oct, 2025

لاہور:پنجاب میں بڑھتی ہوئی آبادی، بڑھتے ہوئے جرائم اور بڑے علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 80 نئے تھانے بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے موجودہ تھانوں کو تقسیم کر کے نئے تھانے قائم کیے جائیں گے تاکہ موثر پٹرولنگ اور عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے نئے تھانوں کی سمری محکمہ داخلہ کو بھیجی گئی تھی، تاہم اس پر اعتراضات کے باعث یہ سمری واپس بھیج دی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے کاہنہ تھانے کو دو حصوں میں تقسیم کر کے نیا تھانہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ باقی 79 تھانے پنجاب کے دیگر اضلاع میں قائم کیے جائیں گے۔

پنجاب بھر میں موجودہ ضلعی پولیس کے 727 تھانوں کی تعداد بڑھ کر 807 ہو جائے گی۔ یہ اقدامات صوبے میں کرائم کنٹرول اور پولیس کی بہتر کارکردگی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں