لاہور کی سڑکوں پر کھلاڑیوں کا راج: وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس کا شاندار انعقاد

09:41 AM, 19 Apr, 2026

لاہور : زندہ دلانِ لاہور کی سڑکیں آج صبح سویرے ہی کھلاڑیوں کے جوش و خروش سے گونج اٹھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس کے رنگا رنگ انعقاد نے شہر کا نقشہ بدل دیا۔ صبح ساڑھے 6 بجے جب سورج کی پہلی کرنیں لبرٹی چوک پر پڑیں، تو 11 ہزار کے قریب کھلاڑیوں نے منزل کی جانب دوڑ لگا کر ایونٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔
 میراتھن اور سائیکلنگ ریس میں ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لے کر کھیلوں سے اپنی محبت کا ثبوت دیا۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی اس ریس میں نوجوانوں، بزرگوں اور پیشہ ور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے لاہور کا ماحول میلے کا منظر پیش کرنے لگا۔

مزیدخبریں