پنجاب میں سیاحت کا نیا باب: کوٹلی ستیاں میں پہلے ’سکائی گلاس برج‘ کی تعمیر کا فیصلہ

12:05 PM, 19 Apr, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مری اور گردونواح میں سیاحت کے فروغ کے لیے انقلابی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کوٹلی ستیاں کے مقام پر پنجاب کا پہلا ’سکائی گلاس برج‘ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زون قائم کیے جائیں گے جہاں نجی شعبے کے تعاون سے عالمی معیار کے فائیو سٹار ہوٹل تعمیر ہوں گے۔ مری میں سیاحوں کی دلچسپی کے لیے تین نئے پارکس بنانے کے پراجیکٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد مری پر سیاحوں کا بوجھ کم کرنا اور کوٹلی ستیاں جیسے خوبصورت علاقوں کو بین الاقوامی سیاحتی نقشے پر لانا ہے۔

مزیدخبریں