پنجاب بھر میں نویں جماعت کے نتائج کل صبح 10 بجے جاری ہوں گے

10:11 PM, 19 Aug, 2025

لاہور: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کل (20 اگست) کو نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ نتائج کا اعلان صبح 10 بجے کیا جائے گا۔

لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق، نتائج کا اعلان سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر توصیف الرحمن مشترکہ طور پر کریں گے۔

نتائج کا اعلان ہوتے ہی طلبہ اپنا رزلٹ لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھ سکیں گے۔رواں سال لاہور بورڈ میں 3 لاکھ سے زائد طلبہ نے نویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی۔ بورڈ حکام کے مطابق، نتائج کی تیاری شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کی گئی ہے۔

مزیدخبریں