تائیکوانڈو کراٹے کا فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتیں نکھرنے لگیں

07:39 PM, 19 Aug, 2026

لاہور: تائیکوانڈو کراٹے کلب کے زیرِ اہتمام نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بچوں اور نوجوانوں کو تائیکوانڈو اور کراٹے کی جدید تربیت کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، جسمانی فٹنس اور خود اعتمادی کے اصول بھی سکھائے جا رہے ہیں۔

کلب کے کوچ محمد شہزاد بلیک بیلٹ اور پاکستان کے قومی سطح کے کھلاڑی ہیں، جن کی زیرِ نگرانی کھلاڑی باقاعدگی سے تربیتی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کلب کا مقصد نوجوان نسل کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، ان میں کھیلوں کا جذبہ پیدا کرنا اور تائیکوانڈو کراٹے کے میدان میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔

مزیدخبریں