غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا کریک ڈاؤن، 80 املاک سربمہر

07:46 PM, 19 Aug, 2026

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی املاک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 80 املاک سربمہر کر دیں۔

ایل ڈی اے کی مختلف ٹیموں نے شہر کے متعدد علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران گلبرگ، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن، کینال روڈ، شادمان، نیو مسلم ٹاؤن، پونچھ روڈ اور مصطفیٰ ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل استعمال اور دیگر خلاف ورزیوں پر متعدد املاک کو سیل کیا گیا۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق کارروائیوں کا مقصد شہر میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام اور منظور شدہ نقشوں و قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ شہری علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل استعمال کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

ایل ڈی اے کی جانب سے متعلقہ مالکان کو قوانین کی پابندی اور منظور شدہ استعمال کے مطابق املاک رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں