ڈکی بھائی نے وی لاگ میں مالی افواہوں کو غلط قرار دیا

03:55 PM, 19 Dec, 2025

لاہور:سوشل میڈیا شخصیت سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے وی لاگ میں کہا کہ ان کے چینل سے حاصل ہونے والی آمدن کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ مواد شائع کرنے اور اشتہارات کے اعداد و شمار تک رسائی نہیں رکھتے اور ان کے ذاتی کاروبار کے امور قریبی ساتھی دیکھ رہے ہیں۔ ڈکی بھائی نے وعدہ کیا کہ آئندہ دنوں میں مکمل حقائق پیش کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں