پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوامی آگاہی کے لیے قومی سطح پر خصوصی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان

07:00 PM, 19 Dec, 2025

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 'ورچوئل بلڈ بینک' اور 'میرا پیار سینٹر' کے پراجیکٹس سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے قومی سطح پر خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ایک نجی نشریاتی ادارے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی ادارے کے سی ای او درید قریشی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

تقریب کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ مہم عوام میں صحت، حفاظتی اقدامات اور سہولیات کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزیدخبریں