پنجاب کے 35 اضلاع میں پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

07:04 PM, 19 Dec, 2025

لاہور: پنجاب کے 35 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ لاہور میں مہم کے پانچویں روز پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف رہیں۔

مہم کے چار روز کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ لاہور میں 11 لاکھ 96 ہزار، راولپنڈی میں 7 لاکھ 24 ہزار اور ملتان میں 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

مزیدخبریں