اہور میں 4 ہزار کلو سے زائد مردہ مرغیاں تلف، گوشت مارکیٹس کی کڑی نگرانی جاری

07:16 PM, 19 Dec, 2025

لاہور: لاہور بھر میں گوشت مارکیٹس میں سپلائی ہونے والی مرغیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح سویرے ناکہ بندیاں کر کے 36 میٹ گودام، سپلائرز اور شاپس کی چیکنگ کی۔

چیکنگ کے دوران بیمار اور مضر صحت قرار دی گئی مرغیاں برآمد ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار کلو سے زائد مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔ دو سپلائرز کو بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ 10 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ متعدد جگہوں پر ضروری ریکارڈ اور دستاویزات کی کمی پائی گئی۔ موقع پر موجود ویٹرنری سپیشلسٹ نے مرغیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں مضر صحت قرار دیا۔

مزیدخبریں