لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انسدادِ اسموگ حکمتِ عملی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) مانیٹرنگ کے باعث پہلی بار فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 263 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں دن کے اوقات میں مزید کمی کا امکان ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملٹی سیکٹورل ایکشن پلان کے تحت دھواں چھوڑنے والے بھٹوں، صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ جدید رئیل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جا رہا ہے، جس سے ماحولیاتی صورتحال میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔
سموگ کے خلاف اے آئی ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال: لاہور کے فضائی معیار میں ریکارڈ بہتری، مریم نواز کا ایکشن پلان رنگ لے آیا
02:59 PM, 19 Feb, 2026