پنجاب میں 40 ارب روپے کے "رمضان نگہبان پیکیج" کا آغاز: 42 لاکھ خاندانوں کو نقد امداد اور راشن کی فراہمی

03:03 PM, 19 Feb, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے کے مستحق طبقے کے لیے 40 ارب روپے مالیت کے "رمضان نگہبان پیکیج" کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ اس تاریخی ریلیف پیکیج سے پنجاب کے 42 لاکھ خاندان براہِ راست مستفید ہوں گے، جس کا مقصد رمضان المبارک میں مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
نگہبان کارڈ اور راشن کارڈ کے ذریعے ہر مستحق خاندان کو 10،000 روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔نگہبان رمضان کارڈز کی فراہمی شروع ہو چکی ہے جو 10 مارچ تک مکمل کر لی جائے گی۔ یہ رقم اے ٹی ایم یا بینک سینٹرز سے براہِ راست وصول کی جا سکے گی۔
"مریم کے مہمان" پروگرام کے تحت پنجاب کی 160 تحصیلوں میں روزانہ 2000 افراد کو افطاری کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں